“ڈومیسٹک کرکٹ میں ویرات کوہلی کا میں کپتان تھا” بھارتی سیاستدان کا دعویٰ

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو نے کرکٹ سے متعلق اپنی یادوں کو شیئر کرنے کے بعد سرخیوں میں آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے دعوی کیا کہ ویرات کوہلی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی کپتانی میں کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک کرکٹر تھا اور اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ویرات میری کپتانی میں کھیلا لیکن میرے کرکٹ کیریئر کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا، کیا کبھی کسی نے اس کے بارے میں بات کی؟ وہ ایسا کیوں نہیں کرتے؟۔

تیجاشوی یادیو نے کہا کہ مجھے کرکٹ چھوڑنی پڑی کیونکہ میرے دونوں لیگامینٹ فریکچر ہوگئے تھے۔ دوسری جانب بھارتی سیاستدان کے زی چینل کو دیے گئے انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔