ماضی میں حکومت اور فوج کےتعلقات اتنے اچھےنہیں رہے جتنے آج ہیں ، وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ماضی میں حکومت اور فوج کےتعلقات اتنے اچھےنہیں رہے جتنے آج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات ونشرایات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کی میٹنگ میں بڑا فوکس افغانستان تھا، ہماراموقف ہے کہ ہمیں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئیے، اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو وہاں گروپس بن جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ وہ بات کرتے رہتے ہیں، کبھی بھی پاکستان کی تاریخ میں حکومت اور فوج کے اتنے اچھے تعلقات نہیں رہے،جس کا کریدٹ جنرل باجوہ کو جاتا ہے
فواد چوہدری نے کہاکہ جلد ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی ہوجائے گی۔دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آج افغانستان کے حالات پر بریفنگ دی ہے۔ رحمت اللعالمین اتھارٹی پر بھی بات چیت ہوئی۔
شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ حالات سیٹل ہیں ، ہماری اور فوج کے درمیان انڈر سٹینڈنگ ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنےاورملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے، عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں،ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے، تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔