حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
اس مو قع پر وزیراعظم نے کہاکہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں۔
،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔