حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے .

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا . وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی . اس مو قع پر وزیراعظم نے کہاکہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں . ،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے . تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں . . .

متعلقہ خبریں