جے یو آئی کو آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں ملا، بل دیکھے بغیر ووٹ کیسے دیں؟ عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہےکہ جے یو آئی کو آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں دیا گیا، جب تک بل نہیں دیکھیں گے پڑھیں گے نہیں کیسے ووٹ دیں . اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم کو کہا ہےکہ بل پیش کرنے میں جلدی نہ کریں، ہم نے کہا اجلاس میں شریک ہوں گے وہاں اپنا مؤقف پیش کریں گے .

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم اجلاس میں جا کر اپنا مؤقف رکھیں گے، اتنی جلدی کریں گے تو ہم نہیں ہیں، حکومت سے کھل کر کہا آپ کو بہت جلدی ہے، چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی آئینی ترمیم کے مسودے کو پڑھ سکیں . جنرل سیکرٹری جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں کو بھی یہی کہا ہےکہ ہم نے حکومت سے تاخیر کا کہا ہے، حکومت سےکہا ہےکہ پڑھنے سوچنےکا وقت دو تا کہ فیصلہ کرسکیں . خیال رہے کہ ملک میں آئینی ترامیم پرنمبرزگیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے . تاحال حکومت آئینی ترامیم کا مسودہ وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرسکی . آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے . . .

متعلقہ خبریں