پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، پیٹرول 10 اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شرریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔
نئی منظور شدہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 کمی کی منظوری دے گئی ہے، جب کہ ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی منظور کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق آج شب رات 12 بجے سے ہوگا۔