ایڈیشنل آٹارنی جنرل نے عمران خان کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفصیلات کیوں طلب کیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے انکوائریوں و مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں، ایف آئی اے سے عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مراسلے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے متحرک ہوگئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے زونل ڈائریکٹرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیا 9 اور 10 مئی کے حوالے سے کسی زون میں انکوائری یا مقدمہ کی تفتیش کی جارہی ہیں، اگر اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تو ان میں کیا پیشرفت ہوئی۔
تمام زونل ڈائریکٹرز کو آج شام تک رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے، کل ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔