2ہزار لاپتہ افراد کی رہائی کے بدلے 2 ووٹ دینےکو تیار ہیں ، سردار اختر مینگل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کیلئے سینیٹ میں دو ووٹ کے بدلے سردار اختر مینگل نےحکومت کو 2 ہزارلاپتہ افراد کی رہائی کی پیشکش کر دی ، اس حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے اپنے ایکس اکاؤٹ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل سے فون پر رابطہ کیا اور آئینی ترامیم کے لئے سینیٹ میں دو ووٹ مانگے ،مینگل صاحب نے کہا کہ پہلے ہمیں مسودہ بھیجیں کچھ دیر بعد ایک پیامبر نے رابطہ کیا تو اختر مینگل نے پیشکش کی کہ دو ہزار لاپتہ افراد کو رہا کر دیں تو ہم آپکو سینیٹ میں دو ووٹ دیدیں گے 2019 میں بھی اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی رہائی کے بدلے جنرل باجوہ کی توسیع کی حمایت کی تھی۔اس بیان کے بعد سردار اختر مینگل نے تصدیق کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ جی، یہ میرا مطالبہ ہے۔ 2000 لوگوں کو فوری طور پر رہا کریں اور میرا ووٹ آپ کا ہے۔