شعبان سے اغوا ہونے والے7 افراد 100 دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان سے اغوا ہونے والے7 افراد 100 دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شعبان کے علاقے سے20جون کو 10افراد کو اغوا کیا گیا جن میں سے 7افراد کا تعلق کوئٹہ اور 3 کا ملتان سے تھا 25 جون کو اغوا کاروں کی جانب سے 3 افراد کو رہا کیا گیا تھا جن میں 2 کا تعلق کوئٹہ جبکہ ایک کا تعلق ملتان سے تھاسات افراد کو صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آج سو دن بعد بھی بازیاب نہ کروا سکے مغویوں کے والد شان رضانے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شعبان سے اغوا ہونے والے ہمارے7افراد کو بازیاب نہیں کروا پائے ہیں، انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں کی قید میں مقید اپنے بچوں کیلئے پریشان اور دن رات ان کی رہائی کیلئے فکرمند ہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مہربانی کر کے ہمارے بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔