فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 12 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافے کیساتھ 99 ہزار 451 روپے ہوگئی تھی۔