آئینی عدالتوں کے قیام ، پارلمینٹرین کی نمائندگی کے بل کی حمایت کریں گئے،سینیٹر جان بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمدبلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ملک میں قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے اپنا سیاسی کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کا اہم ترین مسلہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے جب تک یہ مسلہ حل نہیں ہوگا بلوچستان میں امن کا قیام ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ سیکیوریٹی اداروں کو خصوصی اختیارات کی پہلے بھی مخالفت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے۔ ملک میں آئینی عدالتوں کے قیام اور جوڈیشل کمیشن میں پارلمینٹرین کی نمائندگی کے حوالے سے جو بل اسمبلی میں پیش ہوگا اس کی حمایت کریں گئے۔ آئین و قانون کی حکمرانی اور