انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 8 پیسے کا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 8 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالرز 278 روپے 16 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار640 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔