سپریم کورٹ کا پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کرانے کا حکم
حلقہ پی بی 36 قلات میں ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف ضیا اللہ لانگو کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کا بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کرانے کا حکم‘حلقہ پی بی 36 قلات میں ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف ضیا اللہ لانگو کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ضیاء اللہ لانگو کی اپیل مسترد کر دی اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار ۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے لیے گئے جرمانہ کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کو دینے کا حکم دے دیا۔