اسلام آباد
امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے پاکستان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر نے مزید کہا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے علاقائی استحکام، خوشحالی کی اہمیت پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کے لیے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔