کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 18 ایف سی اہلکار زخمی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر کوچ الٹنے سے 18 ایف سی اہلکاروں زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 4 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس پی کوسٹل ہائی وے زون ون محمد اسلم بنگلزئی کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی بس تربت سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ کوچ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، کوچ میں 57 ایف سی اہلکار سوار تھے۔