انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے ایسی خبریں پھیلائی جاتی ہیں اور یہ ایک سستا طریقہ ہے . فنکار جوڑی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ پر پیش کرنے والوں کو اس بات کا خیال نہیں ہوتا کہ جن کے حوالے سے بات کی جارہی ہے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر کیا گزرے گی . حبا بخاری نے کہاکہ ایسی گردشی خبروں کی کئی بار تردید کرچکے ہیں لیکن کچھ لوگ باز نہیں آتے . انہوں نے مزید کہاکہ افواہیں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے، کیونکہ ایسی خبروں کی وجہ سے لوگ متاثر ہوتے ہیں . واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں آریز احمد اور حبا بخاری کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی . بعد ازاں انہوں نے مزید کہا تھا کہ آریز احمد نے خود انہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اہلیہ کے امید سے ہونے کا بتایا تھا، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ فنکار جوڑی اس خبر کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے .
یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں ردعمل دیتے ہوئے فنکار جوڑی نے کہاکہ سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین کیا جائے تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی موجود ہیں .
متعلقہ خبریں