افغان قونصل جنرل کا غیر سفارتی رویہ، مذمت نہ کرنے پر فیصل واوڈا کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اقتدار کے لیے ملک کو سرعام بے عزت کرا رہے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک توڑنے کی ڈگر پر ہے . پشاور میں افغان قونصلیٹ کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر انہوں نے کہاکہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان، ایکشن، ڈیمارش یا کوئی چیز نہیں کی گئی .

انہوں نے کہاکہ حکومت نالائق اور نااہل کے ساتھ نکمی اور بزدل بھی ہے، سب سورہے ہیں، حکومت ٹک ٹاک سمجھ کر ہی کچھ کرلے . واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، اور وہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہیں ہوئے . اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے ردعمل میں کہا ہے کہ قومی ترانے کا احترام نہ کرکے افغان قونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں . سفارتی آداب سے واقف ماہرین کے مطابق اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے، افغان قونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں