ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ: مسلسل دوسری کامیابی، پاکستان ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی، مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی، پہلے سنگل میں راشد علی کو پوناپات نمنوانکول نے 1-6، 3-6 اور 6-7 سے ہرایا، دوسرے سنگل میں شایان آفریدی نے شاہ لوامورن پنچ کو 1-6 اور3-6 سے ہرایا۔
ٹینس ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے تھائی جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دی، اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب کو ہرایا تھا، دونوں میچز جیت کر پاکستان نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی ہے۔
ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ کل دیگر میچز کے بعد ہوگا۔