فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہونگے: عطا تارڑ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں، فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کو مسودہ کہیں اور سے آیا۔