امریکا میں شرح سود 4 سال بعد آج کم ہونے کی توقع، کیا پاکستان پر بھی اثر پڑیگا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں شرح سود میں تقریباً 4 برس بعد آج کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک آج شرح سود پر فیصلہ دے گا اور اس حوالے سے مارکیٹ کی توقعات شرح سود کم کرنے کی ہیں۔
امریکی میں سود کی شرح مارچ 2020 سے تبدیل نہیں ہوئی اور فیڈرل فنڈ ریٹ کا موجودہ بینڈ 5.25 سے 5.50 فیصد ہے۔
معاشی تجزیہ کار سید حسین حیدر نے امریکی شرح سود پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل فنڈ میں 25 سے 50 بیسسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات ہیں، دنیا کے باقی مرکزی بینک شرح سود کم کر چکے، امریکا بالآخر کر رہا ہے، یہ پاکستان سمیت دنیا کیلئے مثبت خبر ہو گی۔
سید حسین حیدر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، خام تیل سمیت اجناس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ہمیں بھی اپنی پیشرفت بہتر بنانے پر کام کرنا ہے۔