مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکاا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا۔
الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں، وہ ابھی ایف آئی اے کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف 175 سیاسی جماعتوں میں واحد پارٹی ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست کی کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا اسٹرکچر موجود نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو معاملہ لٹکا ہوا ہے اس پر بھی جلد ہی فیصلہ آ جائے گا۔