جلدی کریں، سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی


سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد ایڈوانس ادا کرتے ہوئے قسطوں پر حاصل کرنا سنہری موقع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کو بھی پریشان کن صورتحال سے کا سامنا ہے تاہم کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش پیشکش کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔
اسی تناظر میں سوزوکی نے اپنی شاندار موٹر سائیکل ’ سوزوکی جی ڈی 110 ایس ‘(Suzuki GD 110 S)پر شاندار پیشکش کر دی ہے ، اس موٹر سائیکل کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے لیکن اب صارفین بغیر کیس اضافی رقم کے یہ موٹر سائیکل قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں، سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد یعنی 88 ہزار روپے ایڈوانس ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط 11 ہزار روپے ہو گی ۔
یہ موٹر سائیکل کمپنی کی جانب سے چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سیاہ ، سرخ ، گرے اور نیلا رنگ شامل ہے ۔