روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا


پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔
پیر کو انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔