مولانا اگر جمہوریت کے ساتھ ہیں تو اچھی بات ہے، عمران خان کا جے یو آئی سربراہ سے متعلق محتاط جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اگر جمہوریت کے لیے کھڑے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، جمہوریت کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم اس لیے ہورہی ہے کہ انہوں نے 4امپائرز کو ساتھ ملایا ہوا ہے۔ حکومت نمبرز پورے کررہی ہے، انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے۔ ان امپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مجھ پر 140 کیس 9مئی سے پہلے ہو چکے تھے، 2 قاتلانہ حملے بھی ہوچکے تھے۔ پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے 9مئی کیا گیا۔ قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا۔ انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو 9مئی کی تحقیقات کرائے گا۔
8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، پی ٹی آئی بغیر لڑے جیت گئی۔ نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی۔ یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چکی تھی۔ نواز شریف کو 74ہزار ووٹ ڈلوائے گئے‘۔
آٹھ ماہ گزر چکے ہیں الیکشن ٹریبیونل کیوں کام نہیں کر رہے‘۔
انہوں نے کہا کہ 3چیف جسٹس نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ بنائی تھی، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا۔ اپنی طاقت بچانے کے لیے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جا رہا ہے۔
لاہور جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے‘۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے۔ قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں۔

اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔ وکلا صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکی گئی۔
وکلا صفائی نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے پہلے کیس کی سماعت میں وقفہ کیا اور بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔