سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں . تازہ ترین “اوپن سروس انڈیکس” (OSI) کے مطابق مملکت نے دنیا بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اور خطے میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے .

جی 20 ممالک کی فہرست میں بھی سعودی عرب نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو مملکت کی ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے . سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں . اوپن گورنمنٹ ڈیٹا میں مملکت نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی . ڈیجیٹل علم اور مہارت کے شعبے میں سعودی عرب کو دنیا میں پہلی پوزیشن ملی . ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (EGDI) میں سعودی عرب دنیا میں چھٹے نمبر پر رہا . ای پارٹیسپیشن انڈیکس (EPI) میں مملکت نے ساتویں پوزیشن حاصل کی . علاوہ ازیں، مقامی ڈیجیٹل سروسز انڈیکس (LOSI) میں ریاض شہر دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جس سے شہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ترقی کا اظہار ہوتا ہے . یہ کامیابیاں 2022 سے لے کر اب تک سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں 28 درجے کی بہتری کا واضح ثبوت ہیں، جس سے مملکت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شناخت اور ترقی کی عکاسی ہوتی ہے . وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے اس موقع پر سعودی قیادت کے وژن اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں کی کامیابی کو سراہا ہے . . .

متعلقہ خبریں