پنجگور، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،3زخمی
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے سراوان خداباداں میں فائرنگ سے 1 شخص جاںبحق 3 زخمی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراواں خداباداں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جلیل ولد عبدالغنی جاںبحق جبکہ آصم ولد مسلم ساکم ولد نعمت اور نصیب اللہ ولد عنایت اللہ زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے واضح رہے پنجگور میں شادی کی تقریب میں فائرنگ معمول بن گیا ہے پولیس کی جانب سے فائرنگ پر پابندی کے باوجود پنجگور میں پولیس فائرنگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے رات کے وقت فائرنگ سے نہ صرف شہریوں کی نیدین حرام ہوگئے ہیں اب تک کئی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔