چاغی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا گرفتار
چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی میں ہوائی فائرنگ کر نے پر دولہا گرفتار۔ لیویز حکام کے مطابق میجر طاہر خان زرکون کی ہدایت پر چاغی کیو آر ایف انچارج گل جان ساسولی، چاغی لیویز تھانہ لائن انچارج عاطف علی سنجرانی نے کارروائی کرتے ہوئے چاغی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہے کوگرفتار کرلیا، واضح رہے کہ چاغی انتظامیہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔