پنجگور، ذاکر دشتی و دیگر افراد کے اغوا کیخلاف لواحقین کا سی پیک شاہراہ بند کرنے کااعلان
پنجگور(قدرت روزنامہ)ذاکر دشتی کے رشتہ داروں نے سی پیک روڑ بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ۔ذاکر کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں نے کہا کہ آج صبح گیارہ بجے مسلح افراد نے ذاکر دشتی کو بھائی اور کزن سمیت سی پیک روڑ نذد حاجی یسین مارکیٹ کے قریب اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ،مسلح افراد دو گاڑیوں میں آئے تھے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ذاکر دشتی کو فوری بازیاب کریں ۔