محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہرکردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نےملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد ونواح میں موسم خشک اور گرم رہنےکی توقع ہے۔
سندھ اورپنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات، جہلم ،گجرات، شیخو پورہ ،ننکا نہ صاحب میں بارش کی توقع ہے، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال،فیصل آبادمیں چند مقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشترمیدانی اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، خیبرپختونخوا کےبالائی اضلاع میں موسم خشک،مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے،کشمیر میں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
مری،گلیات،جہلم ،گجرات،منڈی بہاولدین،گوجرانولہ،سیالکوٹ ،نارووال،شیخو پورہ،ننکا نہ صاحب میں بارش متوقع ہے،لاہور،قصور، اوکاڑہ،ساہیوال اورفیصل آبادمیں چندمقامات پر تیزہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔