پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے . کاروباری ہفتے کےتیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 705 پوائنٹس بڑھ کر 81166 پوائنٹس پر جا پہنچا .

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی . دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا . . .

متعلقہ خبریں