اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں زیر التواء درخواست ضمانت کے جلد فیصلے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 روز میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کرنا لازمی ہے۔ خصوصی جج سینٹرل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کو 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا ہے، سیشن کورٹ کو 5 جبکہ ہائیکورٹ کے لئے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، خصوصی عدالت پر بھی سیشن کورٹ کے لیے دیا گیا وقت ہی لاگو ہوگا۔
درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ کے التوا کا شکار ہے، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلے کی ہدایت کرنے کی استدعا کی، ایف آئی اے کو کیس ٹرانسفر ہونے پر ضمانت درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…