زین قریشی کی گرفتاری، سیکریٹری قومی اسمبلی کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) زین قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی .
چیف جسٹس عامر فاروق نے زین قریشی کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی .


چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ کب کا واقع ہے؟ وکیل تیمور ملک نے بتایا کہ 9 ستمبر کو اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا . عدالت نے کہا کہ قومی اسمبلی سے رپورٹ لے لیتے ہیں .
عدالت نے وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں