پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام


فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے،سارے ثبوت دیکھے جارہے ہیں،سیکیورٹی حکام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس وقت کی سیاسی حکومت کی ایما پر کیا۔ پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات فوج نے نہیں،اس وقت کی حکومت نے کیے تھے، فوج ریاست کا ایک ادارہ ہے اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ ہم جواب مانگ رہے ہیں ہمارا خون بہانے والوں کے ساتھ مذاکرات کیوں کیے گئے؟۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے،سارے ثبوت دیکھے جارہے ہیں، فیض حمید نے جو کچھ بھی کیا اس وقت کی سیاسی حکومت کی ایما پر کیا، فوج کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی۔
سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے خود کو نظام سے بالا سمجھا وہ ایک سیاسی سوچ کے زیادہ قریب تھا، عادل راجہ جیسے لوگ باہر بیٹھ کر جھوٹ بیچتے ہیں انہیں پتہ کچھ نہیں ہوتا، جس دن صوبائی حکومت کہے گی لکی مروت سے چلے جائیں گے۔