کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟


ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور شائقین کپل شرما کی واپسی پر بے حد خوش ہیں جو سیزن ٹو کے ساتھ آن لائن سٹریمنگ سروس پر واپسی کررہے ہیں۔
لیکن کیا کامیڈی شو سے ارچنا پورن سنگھ کی چھٹی ہوگئی؟ اس حوالے سے اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
گووندا کی اہلیہ سنیتا نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما نے ایک بار ارچنا پورن سنگھ کی جگہ پر آنے کی پیشکش کی تھی۔سنیتا آہوجا سے ایک پوڈ کاسٹ میں اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ “دی گریٹ انڈین کپل شرما شو” میں ارچنا کی جگہ دکھائی دیں گی؟
جواب میں گووندا کی اہلیہ سنیتا نے کہا ‘ایک بار کپل نے مجھے پیشکش کی تھی کہ انہیں (ارچنا) کو نکال کر آپ کو ان کی جگہ رکھنا چاہیے جس پر میں نے کہا تھا کہ انہیں ہٹاؤ تو کم سے کم’۔
انہوں نے شو کا حصہ نہ بننے سے متعلق کہا ‘میں جھوٹ نہیں بولوں گی، میری گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک اور اس کی اہلیہ کشمیرا سے نہیں بنتی، اگر وہ لوگ اس شو میں نہ ہوتے تو میں اس شو کا حصہ بننے کا سوچتی’۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر حال ہی میں شائع ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے سیزن 1 میں ارچنا پورن سنگھ نے ایک قسط کا معاوضہ 10 لاکھ بھارتی روپے وصول کیا۔