انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے .

کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالرکی قدر میں 13 پیسےکی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 90 پیسے پرآگیا .

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے .

کاروباری ہفتے کےتیسرےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 705 پوائنٹس بڑھ کر 81166 پوائنٹس پر جا پہنچا .

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں