اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں دکھائی دیے، جس میں بالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے ستاروں نے شرکت کی۔ تمام ستارے گرمجوشی کے ساتھ ہر ایونٹ میں رقص کرتے اور جھومتے دکھائی دیے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی گئیں کہ بالی ووڈ اداکاروں کو شادی میں شرکت کے منہ مانگے پیسے ملے، جس کی تردید کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ ستاروں کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے پیسے نہیں دیے گئے، انہوں نے کہا کہ پتا نہیں لوگوں کو کیوں ایسا لگتا ہے، دوستوں کی شادی میں کوئی پیسے لے کر جاتا ہے؟
اننیا پانڈے نے کہا کہ میں ان کی شادی میں رقص کرتی رہی کیوںکہ وہ میرے دوست ہیں، بہت پیار دیتے ہیں اور بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔ میں تو ہمیشہ اپنے دوستوں کی شادی میں ایسے ہی ناچتی ہوں، یہ بات تو طے ہے کہ دوست کی شادی میں ہی ناچوں گی۔
پتا نہیں لوگوں کو کیوں ایسا لگتا ہے، وہ میرے دوست ہیں، تو ظاہر ہے میں دوستوں کی شادی میں ایسے ہی ناچوں گی نا، میں صرف اپنے دوست کی شادی پر ہی ایسا ڈانس کروں گی نا؟‘
اننیا نے بتایا کہ ہاں ان کی شادی سے ایک چیز ضرور ملی ہے کہ اس جوڑے کے درمیان اس قدر پیار دیکھا جس کا میں آپ اور میں اندازہ نہیں کرسکتے، جب بھی اننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو دیکھتے ان کے درمیان خالص محبت دکھائی دیتی تھی۔
ایسا لگا جیسے ان کے پیچھے وائلن بجا رہے ہوں، یہ وہ چیز ہے جو میں زندگی میں چاہتی ہوں‘۔
واضح رہے اننیا ان بالی ووڈ ستاروں کے میزبانوں میں شامل تھیں جنہوں نے جولائی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔