آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف


آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو کزنز کے درمیان دو سالوں سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ کل اچانک فریق دوئم جسکا نام ارشد شاھوانی انہوں فاروق مری نامی گنڈہ کو لیکر پانچ ویگو گاڈیوں پر سوار اسلحہ لیس تیس بندوں کے ساتھ مشکے میں میرے گھر پر دعوی بول کرمیرے اوپر فائرنگ کیا مجھے پکڑ کر میرے دونوں ہاتھوں کو باندھا میرے اوپر شدید تشدد کیا مجھے شدید زد و کوف کرکے وہاں سے واپس خضدار کی جانب روانہ ہوگئے۔ تمام ملزمان اس وقت تک بھی مشکے میں ارشد شاہوانی کے گھر میں موجود ہیں۔میں ڈی سی آواران ڈی پی او آواران سے اپیل کرتا ہوں مشکے ایس ایچ او کو فوری طورپر حکم کریں ان تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں انکو فوری طور پر گرفتار کیا جائے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔اگر انکے خلاف آواران انتظامیہ نے ایکشن نھیں لیا انکو گرفتار نھیں کیا تو ہم مجبورا اپنے حقوق کے لئے فاروق مری ارشد شاہوانی اور انتظامیہ آواران ایس ایچ او مشکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔