چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف


چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار روپے لئے جارہے ہیں جن کو بعد میں عدالت میں پیش کئے بغیر رہا کئے جاتے ہیں عبدالولی عرف منڈولی چمن پرلت کمیٹی اور لغاری اتحاد کے رہنما عبدالولی عرف کمانڈر منڈولی نے پرلت اسٹیج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر ایف آئی اے فارن ایکٹ کے تحت شناختی کارڈ ہولڈر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرتے ہیں جن سے جیل انکے جیبوں پر ہاتھ صاف کرکے فی نفر 3 ہزار روپے لیکر عدالت میں پیش کئے بغیر رہا کئے جاتے ہیں اس کاروبار میں ایف سی ایف آئی اے کے اہلکار بھی ملوث ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حرکتوں سے پولیس و باڈر منیجمنٹ باز آجائے ورنہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔