اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی اے ای سی کے چیئرمین بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں . پی اے ای سی اعلامیے کے مطابق 21 ویں مرتبہ بورڈ آف گورنرز کی رکنیت پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کی عکاس ہے . ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو 2 سال کےلیےعالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ ممبرزمیں منتخب کرلیاگیا ہے، پاکستان کوویانامیں آئی اےای اےجنرل کانفرنس میں اس ماہ شروع ہونےوالےٹرم کےلیےمنتخب کیاگیا ہے . ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ماہ کےآغازپرپاکستان نیوکلیئرانرجی کےدسویں نیوکلیئرسیفٹی کنونشن میں بطورصدرمنتخب ہوچکاہے، پاکستان نیوکلیئرانرجی کےشعبےمیں امن استعمال کےتجربات کوشیئر کرنےکااعادہ رکھتاہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا .
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان 21 ویں مرتبہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبربنا ہے .
متعلقہ خبریں