آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں .
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی .

وزیر توانائی نے کہا کہ ٹاسک فورس نے مل کر مختلف اداروں سے مل کر تاریخ میں پہلی بار جائزہ لیا ہے اس میں حکومت کے اپنے پلانٹس بھی شامل ہیں، آئی پی پیز کے منافع کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے .
انہوں ںے کہا کہ فرنس آئل، کوئلے کی ۸قیمت سمیت متعدد معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، مستقبل میں کون سے پلانٹ کون سے چاہئیں؟ ٹاسک فورس تمام معاملات دیکھ رہی ہے، پاور سیکٹر میں کوئی ایسا کارنر نہیں کہ بیس روپے اکٹھے کمی آئے یکمشت کمی کے بجائے بیس بیس پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں .
وزیر توانائی نے کہا کہ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی قیمتوں کا اوپر رہنا اور کم نہ ہونا سسٹین ایبل کے قابل نہیں ہے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے، ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں .
اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کی تمام پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ٹاسک فورس بات چیت کر رہی ہے امید ہے کنٹریکٹ کے اندر رہتے ہوئے بہتر حل نکل آئے گا .

. .

متعلقہ خبریں