ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق نوجوان کا فائرنگ کرنے والا دوست گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ 4 روز قبل گھر کے باہر کھڑے احمد نامی نوجوان کو آنکھ میں فائر لگا تھا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
زخمی احمد 3 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور زخمی کے بیان پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عمیر زخمی نوجوان احمد کا قریبی دوست نکلا۔
ملزم عمیر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ احمد کے گھر کے باہر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی تھی۔ پولیس نے ملزم عمیر کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرلی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔