علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے کے لیے چند دن قبل ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا اور عمران خان کو پیغام بھی بھجوایا تھا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق خبر سامنے آئی تھی کہ علی امین گنڈا پور نے جلسے کے لیے خطیر رقم بھی دی تھی لیکن قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے .


ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسے میں شرکت کے حوالے سے بانی چئیرمین کو پیغام پہنچایا تھا کہ جلسے میں کے پی کے سے قافلوں کے ہمراہ شرکت کرنا مشکل کام ہے، رکاوٹوں کے باعث خدشہ ہے کہ میں جلسہ گاہ پہنچ نہ سکوں .
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین نے اسلام آباد والے جلسے میں پیش آنے والے مسائل کے مد نظر یہ پیغام پہنچایا تھا مگر بانی چئیرمین نے علی امین کو ہر حال میں جلسے میں پہنچنے کا حکم دے دیا، دوسری جانب علی امین کے قریبی ذرائع نے بانی چئیرمین کو پہنچائے گئے پیغام کی تردید کر دی .
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ہر حال میں جلسے میں قافلے لے کر پہنچیں گے، پارٹی کے دباؤ اور بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد علی امین گنڈا پور نے جلسے کے متعلق ویڈو پیغام بھی جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صبح نو بجے کے پی کے سے قافلوں کی صدارت کرتا ہوا لاہور پہنچوں گا، ہمیں ان مافیا اور کرپٹ ٹولوں سے آزادی حاصل کرنی ہے .

. .

متعلقہ خبریں