انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے زیادہ تر وہی لوگ سوال کررہے ہیں جو اللہ کے سامنے بھی کھڑے نہیں ہوتے . واضح رہے کہ 17 ستمبر کو پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل قومی ترانے کے دوران اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور ان کے ساتھی نے بھی ایسا ہی کیا . قومی ترانے کی بے ادبی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے شدید احتجاج کیا اور افغان ناظم الامور کو بھی طلب کیا گیا تھا . اس اہم معاملے پر جہاں اعلیٰ حکام سمیت عوام بھی غصے کا اظہار کررہے ہیں، تو وہیں دوسری جانب کچھ افراد کا خیال ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ ہیں . وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسے عام معاملہ قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، اس پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت بھی آچکی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان قونصل جنرل اور ساتھی کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کو عام بات قرار دے دیا .
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر افغان اہلکار قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں .
متعلقہ خبریں