پولیس کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں . واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، جس کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا . اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور شہدا کے مجسمے گرائے گئے . واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی تھیں، جن میں سے کچھ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں، اور کچھ ابھی تک قید میں ہیں، جن میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ اور دیگر شامل ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا .
حکومت پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال بھی کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں