اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کل لاہور میں پرامن جلسہ کرے گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو جہاں بھی روکا گیا وہیں وہ جلسہ شروع کر دیں گے . کارکنان کو پولیس کے سامنے پرامن رہنے کی ہدایت کی گئی، قیادت کو کارکنان کی گاڑی کے ہمراہ ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ سسٹم لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے . یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور سے معافی کے مطالبے کے ساتھ پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے . پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ایس او پیز پراتفاق رائے ہونے کے بعد لاہور کے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی . اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے لاہورمیں مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرنے کے لیے درخواست دے رکھی تھی . ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری این او سی میں کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر 2024 کو جلو پارک گراؤنڈ لاہور میں 02:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت دی جارہی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور جلسے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے .
لاہور جلسے کے لیے پی ٹی آئی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت سلمان اکرم راجا نے کی، اجلاس میں پارٹی کے لاہور جلسے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی .
متعلقہ خبریں