لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ جلسے کے لیے 3 خصوصی کنٹینرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی پشاور کے عہدیداران کے مطابق قافلے ایم ون موٹر وے پر جمع ہو کر وزیراعلیٰ کی قیادت میں لاہور جائیں گے جبکہ صوابی میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے قافلے صوابی میں مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔
راستے کی ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی قافلوں کے ہمراہ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کو کارکن لانے کا ٹاسک بھی دے رکھا ہے۔

Recent Posts

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

6 mins ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

8 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

10 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

15 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

26 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

50 mins ago