اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، قصور روڈ کاہنہ کے مقام پر جلسہ کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے بعد جلسے کے لیے وقت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معذرت سے متعلق شرط ختم کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے دوران ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی۔ کوئی اشتہاری مجرم جلسے میں شرکت نہیں کرے گا، دوسری صورت میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری میں تعاون جلسہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی، ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ راستوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے، رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچیں گے اور ہم جلسہ بروقت ختم کرسکیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئین اور قانون کے مطابق پُرامن جلسہ کیا جائے۔
خیبرپختونخوا سے قافلے روانہ
دوسری جانب پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ جلسے کے لیے 3 خصوصی کنٹینرز تیار کرلیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے۔
کنٹینرز ہٹانے کے لیے کرینز کا لشکر بھی روانہ
لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی راہ ہموار کرنے کے لیے پشاور سے روانہ ہونے والا کرینوں اور بھاری مشنری کا قافلہ صوابی پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینز، شاول، ٹریکٹر اور اس قسم کی دیگر اشیا براستہ موٹروے اپنی منزل لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کو پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے روکے جانے اور ان کی راہ میں کنٹینرز جیسی رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کی صورت میں وہ کرینیں و دیگر مشنری کام آئے گی۔
پنجاب حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟
پنجاب حکومت اور پولیس نے بھی جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے تحت رات گئے لاہور پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔ افسران سے کہا گیا ہے کہ شہر، کینٹ یا دیہی علاقے سے ریلی کی صورت میں جلسے میں شرکت کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، انفرادی طور پر جانے والوں کونہیں روکا جائے گا۔
اسی طرح رات گئے پولیس نے الرٹ ظاہر کرنے کے لیے ضلع بھر میں تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں و کارکنوں کے گھروں پر ڈور ناکنگ بھی شروع کردی ڈور ناکنگ مہم میں پولیس تھانوں کی سطح پر تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں و کارکنوں کے گھروں پر جاکر ان کے متعلق دریافت کیا گیا۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…