جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق


جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے لیاواقع رشتے کاتنازعہ بتایاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کوقتل کردیااور موقع سے فرارہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پرحدودکی پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے دونوں لاشوں کوتحویل میں لیکر ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں جاں بحق افرادکی شناخت عیدن خان اور دلدارخان چہوان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق واقع رشتے کے تنازعے پرپیش آیا ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے۔