جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی


جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک10 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع جھل مگسی کے گوٹھ سارنگانی میں مبینہ طو ر پر سیاہ کا ری کے الزام پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں2 افراد فتح محمد ولد بڈھا خان سارنگانی مگسی اور بشکل خان ولد خمیسہ خان سارنگانی مگسی جاں بحق جبکہ 10سالہ لڑکا عبدالعزیز ولد صدام حسین سارنگانی مگسی شدید زخمی ہو گیا واقعہ کے بعد لیویزفورس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش جھل مگسی لیویز کر رہی ہے۔