بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 24 ستمبر بروز منگل سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔